ماضی کی طرح اب بھی فتح نوازشریف کی ہوگی، دیکھناچاہئے علما کواکٹھاکرنے کے پیچھے کیامصلحت ہے؟،کیپٹن صفدر

ماضی کی طرح اب بھی فتح نوازشریف کی ہوگی، دیکھناچاہئے علما کواکٹھاکرنے کے ...
ماضی کی طرح اب بھی فتح نوازشریف کی ہوگی، دیکھناچاہئے علما کواکٹھاکرنے کے پیچھے کیامصلحت ہے؟،کیپٹن صفدر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی فتح نوازشریف کی ہوگی،ماضی میں تحریک کے نتیجے میں قوم کوکیاملا؟، دیکھناچاہئے علما کواکٹھاکرنے کے پیچھے کیامصلحت ہے؟الحمدللہ قوم اپنے حقوق کےلئے اکٹھی ہوگئی ہے،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ مشرف کو2دفعہ آئین توڑنے کاجواب دیناپڑے گا،اب بچہ بچہ آئین پڑھ رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی بنیاد پرملک مضبوط ہوتے ہیں،1973کا آئین مقدس ہے،ناموس رسالت کامحافظ آئین ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں