سنی علما بورڈ مجھے اور خادم رضوی کو طلب کرے، حکم ملا تو قیادت چھوڑ دونگا: اشرف جلالی

سنی علما بورڈ مجھے اور خادم رضوی کو طلب کرے، حکم ملا تو قیادت چھوڑ دونگا: اشرف ...
سنی علما بورڈ مجھے اور خادم رضوی کو طلب کرے، حکم ملا تو قیادت چھوڑ دونگا: اشرف جلالی

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے  کہا کہ پاکستان عید میلاد النبی ﷺکا فیضان ہے، عید میلاد النبیﷺکے دن دہشت گردی کرنیوالے غیرمسلم قوتوں کا آلہ کار ہیں۔ اہلسنت میں کوئی قیادت کی لڑائی نہیں اپنے عہدے کو یوں قربان کرنا چاہتا ہوں کہ صرف تحریک لبیک ہی کو نہیں بلکہ تمام اہلسنت کو متحد کرنا چاہتا ہوں۔پاکستان بھر کے سرکردہ 60رکنی سنی علماء ومشائخ کا بورڈ مجھے اور مولانا خادم حسین رضوی کو طلب کرے، اگر علماءو مشائخ مجھے قیادت سے دستبردار ہونے کا حکم دیں گے تو میں ان 60علماءو مشائخ کو تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺکی مجلس شوریٰ قرار دیکر اپنا استعفیٰ انکے سپرد کردوں گا، وہ مولانا خادم حسین رضوی کو قائد منتخب کریں یا کسی اور کو میرا تعاون انکے ساتھ جاری رہیگا۔ 

ڈیلی پاکستان کایو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ولادت خاتم النبین ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا اگر چیئرمین شپ کا عہدہ چھوڑنے سے تمام اہلسنت متحد ہو جائیں تو میرا اس سے بڑا اور کیا عہدہ ہو گا۔ جہاں تک تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ ختم نبوتﷺکی بات ہے تو یہ جدو جہد میں عہدے کے بغیر بھی انشاء اللہ تعالی آخری سانس تک جاری رکھوں گا۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی موریشس کے مسلمانوں کی دعوت پر دورہ ختم نبوت کے سلسلہ میں موریشس روانہ ہوگئے جہاں وہ 7 تاجدار ختم نبوت کانفرنسوں سے خطاب کریں گے۔

مزید : لاہور