جلالپور جٹاں میں خواجہ سراﺅ ں کی قدیم گدی پر رخسانہ عرف شانو گرو مقرر

جلالپور جٹاں میں خواجہ سراﺅ ں کی قدیم گدی پر رخسانہ عرف شانو گرو مقرر
جلالپور جٹاں میں خواجہ سراﺅ ں کی قدیم گدی پر رخسانہ عرف شانو گرو مقرر

  

جلالپور جٹاں (ویب ڈیسک) جلالپور جٹاں میں برصغیر کی چار سو سالہ قدیم خواجہ سراﺅں کی گدی پر حاجی مستانہ کی وفات پر رخسانہ عرف شانو کو نیا گدی نشین مقرر کیا گیا اور گرو کی وفات پر چیلے کا گدی سنبھالنے کی دس روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا گدی کی منتقلی کی تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت بھارت اور بنگلہ دیش کے چار سو سے زائد خواجہ سرا کی جلالپورجٹاں میں جاری تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔

ڈیلی پاکستان کایو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

لاکھوں کی کرنسی نچھاور کی گئی بینڈ باجوں، ڈھول کی تھاپ پر خواجہ سراﺅں نے والہانہ رقص کیا۔ رخسانہ عرف شانو گرو کی حیثیت سے چارج سنبھالیں گی دعائیہ تقریب کے بعد گھڑولی،مہندی اور تحفے تحائف کی تقسیم تقریبات کا حصہ ہیں جلالپور جٹاں‘ محلہ دارہ ڈھیروشاہ میں خواجہ سرا پشوری قبیلے کی تقریبات میں آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے دیسی گھی سے تیار شدہ درجنوں اقسام کے لذیز اور ذائقہ دار کھانے تیار کئے گئے اور اہل محلہ تمام مہمانوں کی مہمان نوازی کیلئے مصروف رہے۔

مزید : گجرات