تاجر تنظیموں کا پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں شرکت کا اعلان

تاجر تنظیموں کا پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں شرکت کا اعلان
تاجر تنظیموں کا پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں شرکت کا اعلان

  

شیخوپورہ(ویب ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ سمیت دیگر ذیلی تاجر تنظیموں نے 10 دسمبر کو پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں شرکت کا اعلان کر دیا،مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 10دسمبر کو عمران خان کی شیخوپورہ آمد پر تاجر برادری ان کا تاریخی استقبال کرے گی، ان کا جلسہ شیخوپورہ کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ 

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے نت نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے چھوٹے بڑے تاجروں کا کاروبار تباہ کر دیا جس کے ذمہ دار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہیں۔

تاجر برادری آئندہ کسی صورت ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گی۔ اجلاس میں الحاج شیخ محمد یوسف ، ماجد منظور کا ہلوں، الحاج شیخ عبدالحفیظ ، حاجی غلام نبی ورک، ذوالفقار علی بھٹی سمیت دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے۔

مزید : شیخوپورہ