جب کوئی خواب میں گدھے کا گوشت کھالے تو ایسا انسان کیا کام کرے گا؟انتہائی حیران کن تعبیر

جب کوئی خواب میں گدھے کا گوشت کھالے تو ایسا انسان کیا کام کرے گا؟انتہائی ...
جب کوئی خواب میں گدھے کا گوشت کھالے تو ایسا انسان کیا کام کرے گا؟انتہائی حیران کن تعبیر

  

لاہور(نظام الدولہ)ملک بھر میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا چرچا رہا ہے ،جس نے بھی سنا ابکائی لے کر رہ گیا ۔انجانے میں نہ جانے کتنے لوگوں نے گدھے کا گوشت کھایااور ڈکارا ہوگا۔جیتے جاگتے معلوم ہوجائے کہ آپ کے سامنے رکھا گوشت گدھے کا ہے تو آپ نہ صرف گوشت پیش کرنے والوں کا سر پھاڑ دیں گے بلکہ لعنت طعن کرتے چل دیں گے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خواب میں بہت سے لوگ گدھے کا گوشت کھاتے ہوئے کسی تردد کا شکار نہیں ہوتے ۔اگرچہ خواب میں بہت سے لوگ گوشت کھالیتے ہیں اور انہیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ گوشت کس جانور یا پرندے کا تھا ۔ہر قسم کے گوشت کی تعبیر جدا جداہے۔ حرام گوشت اور حلال گوشت کی تعبیریں بھی مختلف ہوتی ہیں ۔اس وقت یہ جان لیں کہ اگر کسی نے خواب میں گدھے کا گوشت کھایا تو اسکی تعبیر کے مطابق ایسا انسان مال حرام کھانے کا شوقین ہے۔مال حرام کمانے اور کھانے کے لئے وہ کسی قسم کی اخلاقیات کا قائل نہیں ہوتا ۔اگر اس نے گدھے کے گوشت کے کباب بنا کر کھائے ہیں تو مال حرام کمانے کے لئے وہ ظلم کی انتہا کرے گااور ایک گروہ تشکیل دیکر ایسا فعل انجام دیا کرے گا۔کسی جاننے والے کو گدھے کا گوشت وکباب کھاتے دیکھ لے تو اس فرد کی جانب مذکورہ بالا نشانیاں ظاہر ہوں گی۔(وللہ اعلم بالصواب )

مزید : روشن کرنیں