افغانستان میں امریکی فوج کب تک رہے گی؟ افغان وزیرداخلہ نے حتمی جواب دے دیا

افغانستان میں امریکی فوج کب تک رہے گی؟ افغان وزیرداخلہ نے حتمی جواب دے دیا
افغانستان میں امریکی فوج کب تک رہے گی؟ افغان وزیرداخلہ نے حتمی جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے قائم مقام وزیرداخلہ ویس احمد برمک نے کہا ہے کہ امریکی افواج جنگ کے خاتمے تک افغانستان میں رہیں گی۔ افغان نیوز ایجنسی ’ٹولو نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق احمد برمک افغان پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تاحال صورتحال تبدیل نہیں ہوئی۔ دشمن افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں اور ہماری ملکی خودمختاری میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہے۔ چنانچہ ایسی صورتحال میں نیٹو افواج کا افغانستان میں موجود رہنا انتہائی اہم ہے۔

پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ۔۔۔ سی آئی اے چیف نے پاکستان کو سنگین دھمکی دے دی‎
افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کے حوالے سے ایک سکیورٹی آفیشل نے بھی ٹولو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”افغانستان اور جنوبی ایشیاءبارے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی نئی حکمت عملی کے تحت افغان جنگ کے متعلق بیشتر فیصلے امریکہ خود کرے گااور وہ تب تک افغانستان نہیں چھوڑے گا جب تک جنگ کا مکمل خاتمہ اور ملک میں امن قائم نہیں ہو جاتا۔“‎

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں