نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی ملاقات،ن لیگ میں واپسی پر تبادلہ خیال،لیگی قیادت نے گرین سگنل دیدیا،چودھری نثار بھی پنجاب ہائوس پہنچ گئے

نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی ملاقات،ن لیگ میں واپسی پر تبادلہ خیال،لیگی قیادت ...
نوازشریف سے جاوید ہاشمی کی ملاقات،ن لیگ میں واپسی پر تبادلہ خیال،لیگی قیادت نے گرین سگنل دیدیا،چودھری نثار بھی پنجاب ہائوس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے مخدوم جاوید ہاشمی نے پنجاب ہاﺅس میںملاقات کی ، جس میں جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف،سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینئر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی ،اس موقع پرنوازشریف نے جاویدہاشمی کوگرم جوشی سے گلے لگایااورمریم نواز نے ”ویلکم بیک ہوم“کہا،ملاقات میں مریم نواز خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال بھی موجود تھے،رپورٹس کے مطابق جاوید ہاشمی ملتان میں نوازشریف کیلئے جلسے کا اہتمام کریں گے جس میں نوازشریف سابق لیگی رہنما کی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، راجہ ظفرالحق،مشیرہوابازی سردارمہتاب ،حمزہ شہبازاور دیگر رہنما بھی پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے جو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -