گھر کی دیوار پر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لکھنے والا شخص گرفتار

گھر کی دیوار پر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لکھنے والا شخص گرفتار
 گھر کی دیوار پر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لکھنے والا شخص گرفتار

  

ہری پور (ویب ڈیسک) پولیس نے ایک کارروائی میں وطن دشمن نعرہ لکھنے والے  شخص کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، سٹی پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سعید کو چھپر موڑ کے علاقے میں گشت کے دوران  اطلاع ملی کہ مکھن کالونی کے رہائشی شخص نے گھر کی دیوار پر ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لکھا ہوا ہے اور ہندوستان کے حق میں نعرہ بازی کرتا ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو اطلاع سچ تھی ، مذکورہ مکان پر دستک دی تو نوجوان باہر آیا جسے حراست میں لے لیا گیا اور   ساجد شاہ ولد برکت شاہ سکنہ چڑہونہ ناڑہ امازئی حال مکھن کالونی کو زیر دفعہ 505کے تحت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ہری پور