A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

یورپ جانے کے خواہشمند 4 پاکستانی نوجوان یونان میں حادثے میں جاں بحق

یورپ جانے کے خواہشمند 4 پاکستانی نوجوان یونان میں حادثے میں جاں بحق

Dec 04, 2017 | 12:26:PM

منڈی بہائوالدین(ویب ڈیسک) یورپ جانے کے خواہشمند چار پاکستانی نوجوان یونان کے شہر کوالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یورپ جانے والے 4 پاکستانی ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یونان کے شہر کوالا کے قریب پولیس نے ایک تیز رفتار ٹیکسی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے رکنے کے بجائے تیز رفتاری سے گاڑی کو ایک چھوٹی سڑک پر موڑ دیا۔ پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا ، اس دوران فرار ہونے والا ڈرائیور تیز رفتار گاڑی کو قابو میں نہیں رکھ سکا اور کار گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں چار افر د جاں بحق جب کہ ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق منڈی بہاو¿الدین کے علاقے بادشاہ پور سے ہے جب کہ 2 نواجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، نوجوانوں کو چند روز قبل چوٹ دھیراں کے ایجنٹ فیض احمد نے یورپ بھجوایا تھا۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب کا چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد ترکی کی سرحد سے غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہوئے تھے، اور چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ ڈرائیور بھی پاکستانی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول سے 57 پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو بازیاب کرایا گیا تھا جب کہ چند روز پہلے بلوچستان میں بھی دو مختلف واقعات میں یورپ جانے والے 20 غیر قانونی تارکین وطن جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں