کیپٹن صفدر کی ضمانت غلط ہے،انہیں جیل میں ہونا چاہئے،فواد چودھری

کیپٹن صفدر کی ضمانت غلط ہے،انہیں جیل میں ہونا چاہئے،فواد چودھری
کیپٹن صفدر کی ضمانت غلط ہے،انہیں جیل میں ہونا چاہئے،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدرکی ضمانت غلط ہے ،انہیں جیل میں ہوناچاہئے،تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ کی ایگزیکٹوکمیٹی میں 6 لوگ شریف فیملی کے ہیں، ن لیگ کی سوچ اپنے گھرسے باہرنہیں نکلتی،لندن میں بیماراسحاق ڈاربھی ن لیگ ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل ہیں۔
فوادچودھری نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی ساڑھے 9سال سے حکومت ہے،نوازشریف نے حکومت میں آنے سے پہلے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاکہاتھاانہوں نے کہا کہ رشوت دے کرطاقت حاصل کرنان لیگ کاایجنڈاہے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

لاہور -