وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر دفاع کی ملاقات،پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر دفاع کی ملاقات،پاک امریکا تعلقات ...
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر دفاع کی ملاقات،پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں پاک امریکاتعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جنوبی ایشیا کے 5 روزہ کے دوران آج اسلام آباد پہنچے ،وزارت دفاع اور خارجہ کے حکام نے ان کانور خان بیس پر استقبال کیا۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی وزیراعظم خاقان عباسی سے ملاقات میںوفاقی وزراخرم دستگیر،خواجہ آصف،احسن اقبال ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختاراورمشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی شریک ہوئے ،اس کے علاوہ پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈہیل بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ امریکی وزیردفاع سے ملاقات میں امریکاکی جنوبی ایشیائی پالیسی کے امورزیرغورآئی۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی