دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گیا، احمد شہزاد کیلئے ایسی خبر آ گئی جان کر ہی وہ۔۔۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گیا، احمد شہزاد کیلئے ایسی ...
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گیا، احمد شہزاد کیلئے ایسی خبر آ گئی جان کر ہی وہ۔۔۔

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے شکار احمد شہزاد کو حتمی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ہم کسی کیلئے ضد رکھنے والے نہیں،ہم چاہتے ہیں فیصلہ دیں تو کوئی کہتا پھرے کہ فیصلہ کیوں دیا،چیف جسٹس ثاقب نثار

احمد شہزاد کیلئے افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ ان کے ٹی 20 سکواڈ میں جگہ بنانے کے امکانات بھی معدوم ہیں اور قوی امکان ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والے کھلاڑی ہی نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کرے ورنہ۔۔۔ سی آئی اے چیف نے پاکستان کو سنگین دھمکی دے دی

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، جنید خان، محمد عامر، رومان رئیس اور حسن علی شامل ہیں۔

مزید : کھیل