ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم ،انسداد دہشتگردی اور کراچی کا امن لوٹانے کا وعدہ پورا کیا،نوازشریف کے زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سے خطاب

ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم ،انسداد دہشتگردی اور کراچی کا امن لوٹانے کا وعدہ پورا ...
ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم ،انسداد دہشتگردی اور کراچی کا امن لوٹانے کا وعدہ پورا کیا،نوازشریف کے زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سے خطاب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس ختم ہو گیاجس میں ملک کی سیاسی صورتحال اوردیگرامورپرمشاورت کی گئی ،سابق وزیراعظم کمیٹی کوپارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پراعتمادمیں لیا،اجلاس میں عام انتخابات،عوامی رابطہ مہم اورنئی حلقہ بندیوں پربھی بات چیت ہوئی،اس کے علاوہ شریف فیملی کےخلاف نیب مقدمات، پارٹی میں اختلافات اورتنظیم سازی کے امورکابھی جائزہ لیا گیا۔

سابق وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور دیگر شریک ہوئے ،اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ پوراکیا،اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی،کراچی کاامن لوٹانے کاوعدہ بھی پوراکیا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ملک غیرمستحکم ہوااورزرمبادلہ کے ذخائرنیچے گئے،عدم استحکام اورزرمبادلہ کے ذخائرکم ہوناملک کیلئے ٹھیک نہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ نیب مقدمات کی مانیٹرنگ کیلئے جج مقررکرکے سرپرتلوار لٹکادی گئی،کیوں ایک غلط مثال قائم کی جارہی ہے؟،ان کا کہناتھا کہ پاناماکے بجائے اقامہ پرفیصلہ دیاگیا،نیب سے سزادلواکرجج نے خودسرخروہوناہے توزیادتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح 5.4سے 3.5 فیصدپرآگئی،اللہ کرے پاکستان اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو، نوازشریف نے کہا کہ حالات کاجائزہ لیاجائے توحکومت قصوروارنہیں،قصوران حالات کاہے جوگزشتہ چندماہ میں پیداہوئے،انہوں نے کہا کہ قصوراس عدم استحکام کا ہے جوملک میں پیداہوا۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں