حوثی باغیوں کا یمنی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ ، سابق صدر علی عبداللہ صالح جاں بحق ہوگئے ہیں: برطانوی ٹی وی

حوثی باغیوں کا یمنی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ ، سابق صدر علی عبداللہ صالح جاں ...
حوثی باغیوں کا یمنی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ ، سابق صدر علی عبداللہ صالح جاں بحق ہوگئے ہیں: برطانوی ٹی وی

  

صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں حوثی باغیوں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا، برطانوی ٹی وی کے مطابق اس حملے میں سابق صدر علی عبد اللہ صالح  ان کے سیکورٹی انچارج حسین الحامدی سمیت کئی افراد جاں بحق ہوگئے  ہیں ۔

احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز اشتہاری قرار دے دیا

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان اتحاد ٹوٹنے کے بعد دنوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں ۔انہی جھڑپوں کے دوران حوثی باغیوں نے صنعاءمیں واقع علی عبداللہ صالح کے گھر کو دھماکے سے اڑادیا ہے تاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ وہ گھر پر موجود تھے یا نہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق  اس حملے کے نتیجے میں علی عبداللہ صالح جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملے میں صالح کے سیکیورٹی سربراہ حسین الحامدی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا