ملتان میں برف بنانے والے کارخانے میں سلنڈر دھماکہ ،7افرادزخمی:ریسکیو

ملتان میں برف بنانے والے کارخانے میں سلنڈر دھماکہ ،7افرادزخمی:ریسکیو

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں خانیوال روڈ پربرف کے کارخانے میں سلنڈر دھماکے سے سات افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے کارخانے کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے لوگ دب گئے تھے۔

حکام کے مطابق ملبے تلے دبے تمام لوگوں کو نکال گیا ہے ،جبکہ زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : ملتان