جرمنی ،رہائشی عمارت میں آتشزدگی،4افرادہلاک

جرمنی ،رہائشی عمارت میں آتشزدگی،4افرادہلاک
جرمنی ،رہائشی عمارت میں آتشزدگی،4افرادہلاک

  

برلن(این این آئی)جرمن شہر زار بروکن کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب کم از کم 4افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ پہلی منزل سے شروع ہوئی اور بعد ازاں دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی اور عمارت کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک شخص نے جان بچانے کے لیے بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ بھی لگائی اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو حکام متعدد افراد کی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔لیکن اس بد قسمت واقعہ میں 4افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی