پاکستان میں اے ٹی ایم صارفین کیساتھ ”ہاتھ“ ہو گیا، ہیکرز نے ڈیوائس کے ذریعے کروڑوں روپے چرا لئے

پاکستان میں اے ٹی ایم صارفین کیساتھ ”ہاتھ“ ہو گیا، ہیکرز نے ڈیوائس کے ذریعے ...
پاکستان میں اے ٹی ایم صارفین کیساتھ ”ہاتھ“ ہو گیا، ہیکرز نے ڈیوائس کے ذریعے کروڑوں روپے چرا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اے ٹی ایم صارفین کی بڑی تعداد ’لٹ‘ گئی، ہیکرز نے اکاﺅنٹ سے کروڑوں روپے اڑا لئے ہیں اور رپورٹ کے مطابق اب تک 600 سے زائد بینک اکاﺅنٹس خالی ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بینکوں نے ہیک ہونے والے کارڈز بلاک کر کے نئے کارڈ جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچوں میں اوپننگ کون کرے گا؟ ایسے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا جو پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، جان کر آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگا کر صارفین کے کارڈز کی تفصیلات چرائیں اور پھر ان تفصیلات کے ذریعے چین میں جعلی کارڈ بنائے اور وہیں پر رقم کا استعمال بھی کیا۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی جس میں 2 چینی شہریوں کو اے ٹی ایم مشین میں ہیکنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آج انکشاف ہوا ہے کہ 600 سے زائد بینک اکاﺅنٹس خالی ہو چکے ہیں اور صارفین کے کروڑوں روپے چرا لئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کرنے کیساتھ ہی چینی شہریوں کی جانب سے اے ٹی ایم فراڈ کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا ہے اور اس معاملے پر چینی سفارتکاروں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ ہو گیا، کئی مہینوں بعد ایسے کھلاڑی کو بھی شامل کر لیا گیا کہ جان کر ہی آپ حیرت سے اچھل پڑیں گے
حبیب بینک کے ترجمان کے مطابق بینک کے متعدد صارفین کے اکاﺅنٹس سے رقم نکلنے کی شکایت ملی ہے اور چرائی گئی رقم ایک کروڑ روپے تک ہے۔ متاثرہ صارفین کی رقم تحقیقات کے بعد واپس کی جا رہی ہیں جبکہ ہیک کئے گئے کارڈ بلاک کر کے نئے کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -