نیو یارک میں مشتعل ڈرائیور6 لوگوں کو روندکرفرار ، ایک شخص ہلاک

نیو یارک میں مشتعل ڈرائیور6 لوگوں کو روندکرفرار ، ایک شخص ہلاک
نیو یارک میں مشتعل ڈرائیور6 لوگوں کو روندکرفرار ، ایک شخص ہلاک

  

نیویارک(این این آئی)امریکی شہر نیو یارک کے کوئینز نامی علاقے میں ایک حقہ بار کے باہر ہونے والے جھگڑے کے بعدڈرائیو رنے کار سے 6لوگوں کو بری طرح روند ڈالا اور فرار ہوگیا جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور تاحال فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ 4 دیگر خطرے سے باہر ہیں۔یہی نہیں جھگڑے میں 2 دیگر افراد چاقو کے وار سے زخمی بھی ہوئے تاہم وہ بھی ابتدائی طبی امداد کے بعد خطرے سے باہر ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی