تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی بہتری کیے لئے انقلابی اقدامات کیے گئے،پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے: شہباز شریف

تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی بہتری کیے لئے انقلابی اقدامات کیے گئے،پسماندہ ...
تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی بہتری کیے لئے انقلابی اقدامات کیے گئے،پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے: شہباز شریف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی بہتری کیے لئے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا حکومتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ خادم پنجاب روڈزپروگرام دیہی علاقوں کی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچرمنصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جبکہ تعلیم اورصحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈلیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ بہترین طبی سہولیات کاذریعہ بنے گا،پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اورشہروں کی طرح دیہات کی صفائی کے لئے بھی جامع پلان مرتب کیاگیاہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی