عوامی مطالبہ تسلیم ، عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق یکم جنوری 2018ء تک موخر

عوامی مطالبہ تسلیم ، عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق یکم جنوری 2018ء تک موخر
عوامی مطالبہ تسلیم ، عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق یکم جنوری 2018ء تک موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے عوامی مطالبہ تسلیم کرتے عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق کویکم جنوری 2018ء تک موخر کردیا،تاریخ ہذا سے پہلے تک عمرے کے تمام ویزے بائیو میٹرک کے بغیر لگائے جائیں گے،سعودی عرب پاکستانی عوام کی عظیم بھلائی اور سہولیات بہم پہنچانے میں ہمہ تن کوشاں ہے ،پاکستانی حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہر موقع پر آرام اور آسانیاں پہنچانے کے لئے پر پوری طرح مصروف عمل ہے۔ اس امر کا اظہار سعودی عرب کے پاکستان میں سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایمبسی اسلام آباد اس امر کی وضاحت کرتی ہے کہ مملکت سعودی عرب پاکستانی عوام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کی بھلائی کو ہر چیز پر مقدم رکھتی ہے ۔سعودی مملکت مطلع کر دینا چاہتی ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کو اعتماد کمپنی کے استعدار کار کی بہتری تک اور مکمل طریقے سے تیاری تک موخر کیا جاتا ہے۔ایمبسی اس امر کی بھی یقین دہانی کراتی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اس مسئلے میں پاکستانی عوام کی عظیم بھلائی اور سہولیات کو بہم پہنچانے میں ہمہ تن کوشاں ہے اور حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو ہر موقع پر آرام اور آسانیاں بہم پہنچانے پر پوری طرح مصروف عمل ہے۔بنابریں پر بائیو میٹرک سسٹم کو یکم جنوری 2018ء تک موخر کیا جاتا ہے تاکہ مذکورہ کمپنی اپنے لیے مزید دفاتر اور اپنی استعداد کار کو مزید بہتر بنا سکے۔تاریخ ہذا سے پہلے تک عمرے کے تمام ویزے بائیو میٹرک کے بغیر لگائے جائیں گے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -