قومی ائیر لائن نے لاہور سے مسقط کے لئے ہفتہ وار 2 پروازوں کا آغاز کر دیا

قومی ائیر لائن نے لاہور سے مسقط کے لئے ہفتہ وار 2 پروازوں کا آغاز کر دیا
قومی ائیر لائن نے لاہور سے مسقط کے لئے ہفتہ وار 2 پروازوں کا آغاز کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ائیر لائن پی آئی اے نے لاہورسے مسقط کے لئے ہفتہ وار 2  پروازوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد   پاکستان سے مسقط کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے  کہا کہ پی آئی اے منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے جس سے مسافروں کو بہتر سفری سہولتوں کے علاوہ ائر لائن کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ ادارے کی بہتری کے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں نئے منافع بخش روٹس کی تلاش اور موجودہ منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تا کہ کم سے کم وقت میں قومی ائر لائن کو منافع بخشی کی جانب لایا جا سکے۔ مشرف رسول سیان کا کہنا تھا کہ لاہور سے دو نئی پروازوں کے آغاز سے مسقط کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جن میں تین ہفتہ وار پروازیں کراچی ، تین اسلام آباد، دو سیالکوٹ، ایک پشاور اور اب 4 دسمبر سے دو پروازیں لاہور سے روانہ ہو رہی ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور