مسلم لیگ ن پنجاب کو ہی پاکستان سمجھتی ہے،الیکشن جیتنے کے لئے لوڈ شیڈنگ ختم کرانے کا جھوٹا اعلان کیا گیا:ضیاء الحسن لنجار

مسلم لیگ ن پنجاب کو ہی پاکستان سمجھتی ہے،الیکشن جیتنے کے لئے لوڈ شیڈنگ ختم ...
مسلم لیگ ن پنجاب کو ہی پاکستان سمجھتی ہے،الیکشن جیتنے کے لئے لوڈ شیڈنگ ختم کرانے کا جھوٹا اعلان کیا گیا:ضیاء الحسن لنجار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرقانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کو ہی پاکستان سمجھتی ہے جبکہ الیکشن جیتنے کے لئے لوڈ شیڈنگ ختم کرانے کا جھوٹا اعلان کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے پروزیرقانون سندھ ضیاء الحسن لنجارکابیان دیتے ہوئے کہناتھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کااعلان فقط پنجاب کے لیے کیا گیاہے اور یہ جھوٹااعلان لیکشن جیتنے کیلئے کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کو ہی پاکستان سمجھتی ہے اور لیگ ن کے اقدامات وفاق کو کمزور کررہے ہیں جبکہ اگلا انتخاب پیپلزپارٹی ہی جیتے گی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کراچی