نواز شریف سے گلے ملااورتمام شکوے ختم ہوگئے: جاوید ہاشمی

نواز شریف سے گلے ملااورتمام شکوے ختم ہوگئے: جاوید ہاشمی
نواز شریف سے گلے ملااورتمام شکوے ختم ہوگئے: جاوید ہاشمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاست کے حوالے سے بات ہوئی جبکہ میں نے ان سے کچھ گلے شکوے بھی کئے، نواز شریف نے مجھ سے کوئی بھی شکایت نہیں کی، ان سے گلے ملتے ہی میرے تمام گلے شکوے دور ہوگئے۔ 

افغانستان میں امریکی فوج کب تک رہے گی؟ افغان وزیرداخلہ نے حتمی جواب دے دیا

نجی ٹی وی کے پروگرام "نقطہ نظر"میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک میں 16وزرائے اعظم کو نکال دیا گیا اور آج تک پاکستان میں پارلیمنٹ اورسویلین کی بالادستی قائم نہیں ہوسکی۔میں نے پوری زندگی پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے وقف کردی ، میں مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔ اس وقت ہم خطرات میں گھرے ہوئے ہیں اور ہمیں مل جل کر ملک میں جمہوریت کی بہتری اور عوام کے ووٹوں کاتقدس بحال کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔میرانواز شریف کے ساتھ34، 35سال کا تعلق تھا، میرے ان سے کچھ گلے تھے ۔ نوازشریف سے ملاقات میںسیاسی معاملات پرتبادلہ خیال ہوا،میں نے ان سے کئی گلے شکوے کئے مگر نوازشریف نے مجھ سے کوئی شکوہ نہیں کیا۔انہوںنے ایک بھی بات نہیں کی انہوں نے مجھے گلے لگا کر تمام شکوے دور کردئیے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) میںاپنی شمولیت کلثوم نواز سے مشروط کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان شکوک و شبہات پیدا کرنے کے لئے یہ خبر جاری کی گئی جبکہ میں نے نواز شریف سے اس حوالے بات بھی کی۔ میرے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹ کے ذریعے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی