سیاست دان تقسیم ہوسکتے ہیں ایم کیوایم کاووٹ بینک نہیں: فاروق ستار

04 دسمبر 2017 (20:18)

میر پور خاص(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہاہے کہ سیاست دان تقسیم ہوسکتے ہیں ایم کیوایم کاووٹ بینک کبھی تقسیم نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ سندھ کوپاکستان کا ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے،پاکستان کی تقدیرایم کیوایم کیساتھ جڑی ہے جبکہ آج کاجلسہ آئندہ الیکشن کی کامیابی کاٹریلرہے۔انہوں نے کہاکہ مہاجرکل بھی ایم کیوایم کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں کیونکہ سیاست دان تقسیم ہوسکتے ہیں ایم کیوایم کاووٹ بینک نہیں۔ایم کیوایم میں دھڑوں کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن جتنے دھڑے بن رہے ہیں سب موئنجوداڑوہوجائیں گے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزیدخبریں