ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 67 رنز سے شکست

ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 67 رنز سے شکست
ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 67 رنز سے شکست

  

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) کریگ بریتھ ویٹ کی جرات مندانہ 91 رنز کی اننگز کے باوجود نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 67 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 214 رنز 2 کھلاڑی آو¿ٹ پر دوبارہ شروع کی تو کریگ براتھویٹ 79 اور شائی ہوپ 21 پر کھیل رہے تھے۔بریتھویٹ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 91 رنز بنانے کے بعد سینٹنر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ شے ہوپ سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ 37 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بنے۔

اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 319 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اس طرح ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے3 جبکہ نیل ویگنر، گرینڈ ہوم اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

نیل ویگنر کو پہلی اننگز میں 7 وکٹوں سمیت میچ میں 9 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل