اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر اخراجات کی تفصیلات کی طلبی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔
ضرور پڑھیں: ولی عہد کے بعد 189 سعودی شاہی مہمان خصوصی طیارے سے کہاں روانہ ہوگئے؟ سعودی عرب نہیں گئے بلکہ ۔۔۔
درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے کے اخراجات کی تفصیلات نہیں ملیں، اورنج لائن ٹرین منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جسے بے نقاب کیا جانا ضروری ہے، متعدد درخواستیں دینے کے باوجود معلومات تک رسائی نہیں جا رہی ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام تفصیلات پیش کرنے کا حکم جاری کرے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں