ایشز سیریز،آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

ایشز سیریز،آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط
ایشز سیریز،آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

  

ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ایشز ٹیسٹ میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناکر آوٹ ہوگئی دوسری اننگ میں آسٹریلیاکی 4وکٹیں گرنے کے باوجود میچ میں مجموعی طور پر 268 رنز کی برتری حاصل کر کے پوزیشن مستحکم کر لی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 29 رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ایلسٹر کک 11 اور جیمز ونس صفر پر ناٹ آوٹ تھے۔جیمز ونس گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 2 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد جوش ہیزل وڈ کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ کپتان جو روٹ کی اننگز بھی9 رنز تک محدود رہی۔ وقفے وقفے سے گرنی والی وکٹوں کا یہ سلسہ جاری رہا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 رنز کے خسارے کے ساتھ 227 پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لایون نے4، مچل سٹارک نے 3 اور پیٹ کمنز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر بھی بری طرح ناکام رہا اور وہ 54 رنز پر چار مستند بلے بازوں سے محروم ہو چکی ہے۔

جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنا لیے تھے تاہم پہلی اننگز میں شاندار برتری کی بدولت اسے انگلینڈ پر مجموعی طور پر 268 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل