16 ہزار 963 اسامیوں پر بھرتیاں روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ایجوکیٹر کی 16963 اسامیوں پر بھرتیاں روکنے کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال ایجوکیٹر زکی بھرتی کے لئے گریجوایشن کی شرط رکھی گئی،اس سال سکیل 9، 14 اور 16 کی بھرتی کے لئے ماسٹر ڈگری لازم کر دی گئی ہے، وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے لئے صرف آرٹس اور سائنس کی ماسٹر ڈگریا ں تسلیم کی جارہی ہیں جبکہ ایم کام اور دیگر ڈگریاں جو کہ ماسٹر کے مساوی ہیں ،انہیں تسلیم نہیں کیا جارہا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت محکمہ سکولز کو پالیسی پر نظر ثانی کا حکم دے اورایجوکیٹر زکی بھرتیاں روکنے کا حکم دے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں