سعودی عرب ،مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو بے وقوف بنا نیوالے 23 جعلی وکیل گرفتار
دمام (آئی این پی )سعودی وزارت انصاف نے مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو بے وقوف بنا نے والے 23 جعلی وکیلوں کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی وزارت انصاف نے 23 بہروپیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ وہ خود کو وکیل ظاہر کرکے مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو بے وقوف بنا رہے تھے۔ وزارت انصاف کاکہناہے کہ قانون وکالت کی دفعہ 37کے تحت انہیں ایک برس تک قیدیا 30ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا یاں بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں