سری لنکا کی مزاحمت آخری سانسوں پر،بھارت کی 536رنز کی اننگ کے جواب میں 9وکٹ پر356رنز

سری لنکا کی مزاحمت آخری سانسوں پر،بھارت کی 536رنز کی اننگ کے جواب میں 9وکٹ ...
سری لنکا کی مزاحمت آخری سانسوں پر،بھارت کی 536رنز کی اننگ کے جواب میں 9وکٹ پر356رنز

  

دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینجلو میتھیوز اور کپتان دنیش چندیمل کی سنچریوں کے باوجود سری لنکا کی ٹیم بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات سے دوچار ہے اور اسے پہلی اننگز میں 180 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

مچھر کے کاٹنے سے 2سالہ سعودی بچی سماعت اور بصارت سے محروم

دہلی میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 131 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اینجلو میتھیوز 57 اور دنیش چندیمل 25 رنز پر کھیل رہے تھے۔دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 181 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 256 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر میتھیوز 111 رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند پر ساہا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے تھے، چندیمل نے قیادت کا فرض ادا کرتے ہوئے دلکش اننگز کھیلی اور وہ 147 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے 3 جبکہ جدیجا، ایشانت شرما اور محمد شامی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل