کوٹ لکھپت میں جھگڑےکے دوران گولیاں چل گئیں ،ایک شخص زخمی ،ملزم فرار

کوٹ لکھپت میں جھگڑےکے دوران گولیاں چل گئیں ،ایک شخص زخمی ،ملزم فرار
کوٹ لکھپت میں جھگڑےکے دوران گولیاں چل گئیں ،ایک شخص زخمی ،ملزم فرار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت میں جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے ایک شخص زخمی جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 2لڑکوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جو دیکھتے ہی دیکھتے اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک لڑکے نے فائرنگ کرکے دوسرے کو شدید زخمی کردیاجس کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی جس نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امدا د کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور