لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں شہباز شریف کا کردار؟ وفاقی وزیر نے ایسا بیان دے دیا کہ آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں شہباز شریف کا کردار؟ وفاقی وزیر نے ایسا بیان دے دیا کہ ...
لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں شہباز شریف کا کردار؟ وفاقی وزیر نے ایسا بیان دے دیا کہ آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پاور ڈویژ ن اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوارضرورت سے زیادہ ہے ڈیڑھ کروڑ میٹر رات 12 بجے کے بعد زیرو لوڈ شیڈنگ پر ہوں گے اور یوں حکومت کی 4سالہ جدوجہد کے بعد بجلی کی پیداوار بڑھا کر آج سے عملی طور پرلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پاور پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے شہبازشریف نے جو اقدامات کئے قابل تحسین ہیں۔

وہ گاﺅں جس کی آب و ہوا ہی مردانہ کمزوری کے شکار مردوں کا علاج کردیتی ہے، جو بھی شخص جاکر رہنا شروع کرے دنوں میں ہی۔۔۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ میں بجلی کی ایک بڑی پیداوار کا اضافہ کرنے کا سہراوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سر ہے۔لوڈڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے اور اب وزیر اعلی کا ایجنڈا اور ترجیح صارفین کو درست بلوں کی فراہمی اور بجلی چوری کے خلاف سخت کاروائی ہے جبکہ غلط بل بھیجنے والے اہلکاروں کو سزا ہوگی اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ۔نیا پاکستان بنانے والے دیکھ لیں کہ کس طرح یہاں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور عوام کس طرح ذاتی مفادات کے اسیروں کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ہمیشہ سے شرافت کی سیاست اور خدمت کو ترجیح دینے والے لغاری گروپ میں شامل ہورہے ہیں۔ اقتدار ایک کھوکھلی شے ہے حقیقت عوام کی محبت اور اعتماد ہے جو اصل اقتدار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کر دی گئی ہے جو قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے ہم قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں قوم کے اندھیرے ختم کرنے کے حوالے سے نواز شریف کا وعدہ مسلم لیگ (ن)حکومت نے پورا کر دیا ہے۔ آج پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں 2700 میگاواٹ زائد بجلی دستیاب ہے۔ دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے اور قوم کے نیشنل گرڈ میں بجلی کی ایک بڑی پیداوار کا اضافہ کرنے کا سہرا مسلم لیگ ن اور شہباز شریف صاحب کے سر ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات بھی کی ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں چھائے ہوئے اندھیروں کو ختم کیا ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی کے حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر کی رکاوٹوں کے باوجود بجلی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ان عناصر نے توانائی سمیت مفاد عامہ کے ہر منصوبے میں تاخیر کی کوشش کی اور آج یہ عناصر مفاد عامہ کے منصوبوں میں رخنہ ڈالنے پرشرمندہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جتنی محنت کے ساتھ توانائی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے،اس کی مثال پاکستان کی70سالہ تاریخ میں موجود نہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی