فلپائن سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں 6افراد ہلاک
موغادیشو (آن لائن) فلپائن میں سیکیورٹی فورسز اور بائیں بازو کے باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق فوج کی مشرقی میند اناؤ کمانڈ کے ترجمان میجر عذرابا لاچیتو نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ جنوبی صوبہ کوتاباتو میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیاں جھڑپیں ہوئیں جسکے نتیجے میں 2فوجی اور4 باغی ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فلپائنی حکومت نے باغیوں کیساتھ مذاکرات منسوخ کردیئے تھے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں