پاکستان میں دہشت گردی کا جو بھی واقعہ ہوتا اس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں :میجر جنرل آصف غفور

پاکستان میں دہشت گردی کا جو بھی واقعہ ہوتا اس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ...
پاکستان میں دہشت گردی کا جو بھی واقعہ ہوتا اس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں :میجر جنرل آصف غفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا جو بھی واقعہ ہوتا اس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ہم نے پاکستان سے محفوظ ٹھکانے ختم کر دئیے گئے ،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ضروری ہے جب دہشت گرد ان کے ساتھ مل جاتے ہیں تو ان کوپہنچانے میں مشکل ہوتی ہے اسی وجہ اپنے بارڈرپر باڑ لگا رہے ہیں کہ دراندازی کو کم کیا جائے ہم اپنے اسے کا کام کر چکے اب افغانستان کی باری ہے ۔

پاکستان امن کےلیے اپنے حصے اور وسائل سے ز یادہ کردارادا کرچکا ,افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرناضروری ہیں:آرمی چیف
نجی چینل”اے آر وائی نیوز“کے پروگرام”پاورپلے “میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت بھارت کے اثروسوخ پر ہے ہم نے اپنے وسائل سے بڑھ کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے میں پاکستان کی دلچسپی زیادہ ہے۔آصف غفور کہتے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاﺅآتے رہتے ہیں امریکا سے تعلقات دیرپا ہونے نہیں چاہیں وقتی نہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ آرمی چیف اور جمیز میٹس کی ملاقات 2گھنٹے سے زائدملاقات جاری ہے ،ا س ملاقات کے بعدتعلقات میں بہتری آئے گی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -