کرنسی کی قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے ملکی معیشت کو برباد کردیا گیا:وفاقی وزیر تعلیم

کرنسی کی قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے ملکی معیشت کو برباد کردیا گیا:وفاقی وزیر ...
کرنسی کی قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے ملکی معیشت کو برباد کردیا گیا:وفاقی وزیر تعلیم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ کرنسی کی قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے ملکی معیشت کو برباد کردیا گیا، ہر لوٹ مار کرنے والے نے اس ملک کے نظام کو قابو کیاہواہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کرنسی کی قیمت کو برقرار رکھنے کیلئے ملکی معیشت کو برباد کردیا گیا ، اب جو ہو رہاہے وہ تصحیح ہے جو کی جارہی ہے ،سٹاک مارکیٹ گرتی اور بلند ہوتی رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی کو حقیقی قدر پر لانے سے بر آمدات میں اضافہ ہوگا لیکن یہ مشکل حالات ہیں جن کا سامنا تو کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک اچھی ٹیم بنائی ہے جوچیزوں کودیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ابھی دل پر ہاتھ رکھے ، جب ہم نے انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں حکومت سنبھالی ،ہم کو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے خوشی نہیں ہوتی ، یہ مجبوری ہے ، ہمارے پا س بھی بہت سے چوائسز تھیں یا ملک کومزید دیوالیہ کرتے یا مشکلات کا سامنا کرتے لیکن ہم نے مشکلات کا سامنا کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھے گی تو تکلیف ہوگی لیکن اس صورتحال میں کیا کیا جا سکتا تھا ؟ ہر لوٹ مار کرنے والے نے اس ملک کے نظام کو قابو کیاہواہے ۔

مزید : قومی