زلمی مدرسہ لیگ کا دوسرا ایڈیشن کل سے کوئٹہ میں شروع ہو گا

زلمی مدرسہ لیگ کا دوسرا ایڈیشن کل سے کوئٹہ میں شروع ہو گا
زلمی مدرسہ لیگ کا دوسرا ایڈیشن کل سے کوئٹہ میں شروع ہو گا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) زلمی مدرسہ لیگ کا دوسرا ایڈیشن کل سے کوئٹہ میں شروع ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں سابق کپتان یونس بطوری مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ پشاور زلمی اور زلمی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی اور بلوچستان کے بعد سندھ ، پنجاب ، کشمیر اور گلگست بلتستان میں بھی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی مدرسہ لیگ کا دوسرا ایڈیشن منگل سے کوئٹہ میں شروع ہورہا ہے۔ پشاور زلمی اور زلمی فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام ہونیوالی مدرسہ لیگ کی افتتاحی تقریب اور میچز کل افتخار کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔لیگ میں تمام مسالک کے مدارس ایک ساتھ کرکٹ کھیل کر مذہی رواداری اور بھائی چارہ کا پیغام دیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے مینٹور یونس خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

پشاور زلمی اور زلمی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زلمی مدرسہ لیگ کا پہلا ایڈیشن پشاور میں انتہائی کامیاب رہا اور اس سے جہاں مدارس کے طلبا کو کھیلوں کے مواقع ملے وہیں دنیا بھر میں مثبت پیغام بھی پہنچا۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بعد زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد ملک بھر میں کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان ، ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل ، عمید آصف اور ابتسام شیخ نے مدرسہ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مدرسہ لیگ میں 9 ٹیمیں شریک ہیں ۔ پہلے روز پانچ میچ کھیلے جائیں گئے اور افتتاحی میچ الاخلاص یونائیٹڈ اور راحت فالکنز کے درمیان ہو گا۔ لیگ سے ایک روز قبل یونیورسٹی آف بلوچستان میں تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کی گئی۔

مزید : کھیل