تحریک انصاف لوٹوں کی حکومت ،پانچ سال پورے نہیں کر ے گی :طارق فضل چودھری

تحریک انصاف لوٹوں کی حکومت ،پانچ سال پورے نہیں کر ے گی :طارق فضل چودھری
تحریک انصاف لوٹوں کی حکومت ،پانچ سال پورے نہیں کر ے گی :طارق فضل چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ جو وزیر اعظم انڈو ں اور مرغیوں پر چلا گیا ہے ، اس سے زیادہ مائیکرو مینجمنٹ کیاہوگی؟ تحریک انصاف کھلنڈروں اور لوٹوں کی جماعت ،حکومت پانچ سال تک برقرار نہیں رہے گی ۔

جیونیوز کے پر و گرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ جوکچھ حکومت اس وقت کررہی ہے ، وہ کر کوئی رہاہے اور بھر کوئی رہاہے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر کہا کرتے تھے کہ ہم بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کردیں گے لیکن جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ان کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے اور چیزوں کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیاگیا ۔ تحریک انصاف کھلنڈروں، کھلاڑیوں اور لوٹے کی ایک جماعت ہے جس کوحکومت دے دی گئی اور اب ان کوحکومت کرنے کی سمجھ نہیں آرہی ۔

انہوں نے کہا کہ جو وزیر اعظم انڈو ں اور مرغیوں پر چلا گیا ہے ، اس سے زیادہ مائیکرو مینجمنٹ کیاہوگی؟ وزیر اعظم کو ٹی وی کے ذریعے پتہ چل رہاہے کہ ڈالر مہنگا ہوگیاہے ، یہ حکومت پانچ سال تک برقرار نہیں رہے گی ، کسی بھی پاکستانی سے پوچھ لیں وہ یہی کہے گا کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی ۔

مزید : قومی