عمران خان بار بار معجزوں کا رسک نہیں لے سکتے :مشیر اطلاعات سندھ

عمران خان بار بار معجزوں کا رسک نہیں لے سکتے :مشیر اطلاعات سندھ
عمران خان بار بار معجزوں کا رسک نہیں لے سکتے :مشیر اطلاعات سندھ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر برائے اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ عمران خان بار بار معجزوں کا رسک نہیں لے سکتے ، خود کوابھی تک اپوزیشن لیڈر سمجھ رہے ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ عمران خان بار بار معجزوں کا رسک نہیں لے سکتے ، خان صاحب ابھی تک خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے 18ترمیم میں تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ بٹھایا، جمہوریت پسند لیڈر آرڈیننس پر یقین نہیں رکھتا ۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان قومی اسمبلی میں نہیں آرہے جبکہ اس سے قبل وہ کہا کرتے تھے کہ میں قومی اسمبلی میں ایک ماہ میں دوبار آکر سوالات کے جواب دیا کروں گا ۔

مزید : قومی