قبل از وقت انتخابات ممکن ، حکومت چاہتی ہے کہ 15نشستیں اضافی دلوادی جائیں :محمد زبیر کا دعویٰ

قبل از وقت انتخابات ممکن ، حکومت چاہتی ہے کہ 15نشستیں اضافی دلوادی جائیں :محمد ...
قبل از وقت انتخابات ممکن ، حکومت چاہتی ہے کہ 15نشستیں اضافی دلوادی جائیں :محمد زبیر کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات ممکن ہیں ، حکومت کی خواہش ہے کہ ان کو15 اضافی نشستیں دلوائی جائیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور “ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات ممکن ہیں ، حکومت کی خواہش ہے کہ اس کو 15اضافی نشستیں دلوائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں د و تین سال تک ملک کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کوچھو ڑ کر ایک اتفاق رائے تھا کہ چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کو بنایا جائے گا لیکن اس وقت ایسا ظاہر کیا جارہاہے کہ چیئر مین پی اے سی کے اختیارات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہبازشریف بھی چیئر مین پی اے سی بن جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پی اے سی میں صرف چیئر مین ہی نہیں بلکہ کمیٹی کے ممبران بھی ہوتے ہیں اور چیئر مین پی اے سی ان کو نظر انداز کرکے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا ۔

مزید : قومی