بینک اسلامی اور انڈس موٹر کمپنی میں مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے شراکت داری

بینک اسلامی اور انڈس موٹر کمپنی میں مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے شراکت ...

لاہور(پ ر)بینک اسلامی نے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے جس کے تحت بینک اسلامی ٹویوٹا فرچیونر، ٹویوٹا ریوو، ٹویوٹا کیمری اور ٹویوٹا رش پر انڈس موٹر کمپنی کے صارفین کو آسان مالیاتی پیکیجز فراہم کرے گا۔ بینک اپنی ’’اسلامی آٹو فنانس‘‘ کی خدمات کے ذریعے یہ مالیاتی سہولیات فراہم کرے گا۔بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیاض اور انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر سیلز سید عمر نے کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اس مفاہمت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال فیاض، ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف دونوں اداروں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگی بلکہ یہ صارفین کے لیے بھی مفید ہوگی جو ہماری منفرد آٹو فنانسنگ سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ یہ شراکت داری بینک اسلامی اور انڈس موٹر کمپنی کے صارفین کو بہترین سہولیات کی تلاش میں معاون ثابت ہوگی۔

سید عمر، جنرل منیجر سیلز انڈس موٹرز کمپنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں اداروں کے لئے ایک بہترین پس منظر تشکیل دے گا جس سے ہم صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔

بینک اسلامی پاکستان کے بڑے اسلامی بینکوں میں سے ایک ہے اور معاشرے کے تمام طبقوں کے لئے اپنی شریعہ کمپلائنٹ مصنوعات کی خدمات پیش کرتا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیاں تیار اور فروخت کرتا ہے۔

مزید : کامرس