جاز، کو ڈ فار پاکستان اور اوپن اسلام آباد نے ایس ڈی جی ہیکاتھون کا اعلان کردیا

جاز، کو ڈ فار پاکستان اور اوپن اسلام آباد نے ایس ڈی جی ہیکاتھون کا اعلان کردیا

لاہور(پ ر)جاز ایس ڈی جی ہیکاتھون ، کوڈ فارپاکستان اور اوپن اسلام آباد کی شراکت میں، نوجوان انٹر پرینیورز ،کوڈرزاور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے لیے جدید حل کی فراہمی کے لیے مقابلہ 7-9 دسمبر، 2018 کو نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم کے لئے 300,000روپے کے انعام کے ساتھ ساتھ، حاضریوں کو ڈیزائن تھنکنگ، سماجی بہتری کے لیے اوپن سورس ہیکنگ، حکومت اور مقامی تنظیموں کی ڈومین کے ماہرین سے مشاورت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع ملیں گے۔شرکاء ٹیمیں بنا کر پروٹوٹائپ تخلیق کریں گے جو شہری اور سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے اقدامات کے مطابق ہونگے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کو ترقی کے عالمی اہداف کے طور پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

جن کا مقصد، غربت کا خاتمہ ، دنیا کی حفاظت اور اس بات کی یقین دہانی کروا نا ہے کہ تمام لوگ امن اور خوشحالی سے لطف اندوز ہوسکیں۔ایونٹ کے دوران اچھی صحت اور بہتر رہن سہن ؛ معیار ی تعلیم؛ صنفی مساوات؛ پائیدار شہر اور کمیونٹی؛ صنعت، انوویشن اور انفراسٹرکچر کے پا ئیدار ترقیاتی اہداف پر توجہ مرکوز رہی "۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیئرزآفیسر - Jazz، علی نصیر نے کہا کہ " پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف اور انسانی ترقی کے شعبہ میں جنوبی ایشیا کے ممالک کی فہرست میں پیچھے ہے ۔اس طرح کے اقدامات کا مقصد ان چیلنجوں کو حل کرنے میں حکومت کی حمایت کرنا ہے۔ Jazzایس ڈی جی ہیکاتھون کے ذریعے ہم ذہین نوجوان انٹر پرینیورز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے لیے کام کر سکیں۔"

2015 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 اراکین نے2030 کے لیے باقاعدہ پائیدار ترقی کا ایجنڈا مرتب کیا۔ جس میں غربت کے خاتمے، عدم مساوات اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے 17 مقاصد اور 169 اہداف طے پائے گئے۔

2018 ایس ڈی جی انڈیکس اور ڈیش بورڈ رپورٹ کے مطابق پاکستان 2030تک ایس ڈی جی کے اہداف کو حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں سروے کے مطابق 156 ممالک میں سے 126 نمبر پر ہے ۔یہ بات انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی تک رسائی کی ایک بڑی ضرورت پر توجہ مرکوز کرتی ہے جوکہ لوگوں کے لئے ان کی کمیونیٹی میں دستیاب نمایاں مواقعوں پر مثبت اثر پیدا کر ے گی۔

کوڈ فارپاکستان نے پاکستان کے بڑے شہروں میں متعدد سماجی ہیکاتھون کا انعقاد کیا ہے، جن میں پائیدار ترقیاتی اہداف پر توجہ مرکوز کرنے والا پاکستان کا پہلا ہیکاتھون بھی شامل ہے ۔ ایونٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، صدر کوڈ فار پاکستا ن ، عاصم غفارنے کہا کہ " ہمارے ہیکاتھون سماجی مصروفیت بڑھاتے ہیں جس میں سافٹ ویئر ڈیزائنرز، ڈویلپرز اور کمیونٹی کے منتظمین کو اپنی کمیونٹی کی ضروریات کو حل کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو ممکن بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاتا ہے ۔جس بعد کچھ ائیڈیاز کو جدید سماجی لیبز کا حصہ بنایا جاتا ہے تاکہ ان کو کسی جگہ قابل عمل بنایا جاسکے ۔ایسے اقدامت سے شرکاء سماجی لحاظ سے ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں سماجی بہتری کے پہلوؤں پر نظر بھی رہتی ہے ۔

ایونٹ ہر ایسے شخص کو مدعو کرتا ہے جو اپنے ائیڈیا کو حقیقت کا ڈھانچادینے ، ذہین لوگوں کے ساتھ کام ، ویب یا موبائل ڈیویلپنٹ ، ڈیزائن، نقشہ جات، ڈیٹا کا تجزیہ، تحقیق، ایس ڈی جی یا سماجی موضوعات میں مہارت اور سب سے بڑھ کر جدت کو سمجھتے ہیں۔

***

مزید : کامرس