صنعتوں میں چھاپہ کلچر ختم کرنے کی پالیسی بنا رہے ہیں : میاں اسلم اقبال

صنعتوں میں چھاپہ کلچر ختم کرنے کی پالیسی بنا رہے ہیں : میاں اسلم اقبال

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے تاجروں اور صنعتکاروں پر مشتمل پیاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بزنس کمیونٹی کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ،حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور مسائل سے باخبر ہے اور تاجروں و صنعتکاروں کے جو بھی مسائل ہیں ان پر کام ہو رہا ہے اور انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے پالیسی بن رہی ہے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کہ ہم ورکنگ کر رہے ہیں کہ کسی بھی متعلقہ محکمہ کا افسر اپنے پیرامیٹرز کے اند ر رہ کر کام کرے اور مقررہ رقم ملنے پر فیکٹری مالکان کو نہ جائز تنگ اور پریشان نہ کرے اس کو قانون بنوا کر کیبنٹ سے منظور کروا لیا جائے گا جس سے ہراسمنٹ اور چھاپہ کلچر ختم ہو جائے گا۔پیاف کے وفد میں سیئنر نائب صدر لاہور چیمبر خواجہ خاور رشید، سابق نائب صدر امجد علی جاوا شیخ محمد ایوب ای سی ممبر شہزاد اسلم، نعیم حنیف اور دیگر شامل تھے۔ پیاف کے چئیرمین میاں نعمان کبیرنے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس کو یکسوئی سے بزنس کرنے دیا جائے ،ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ اور پریشانی کا شکار ہے ،گورنمنٹ کے چند ادارے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جسکی وجہ سے صنعتکار اور تاجر برادری نہایت پریشان ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین پیاف میاں نعمان کبیر نے گزشتہ روز پیاف کے پندرہ رکنی وفد کے ہمراہ صوبائی وزیرصنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال سے ملاقات کے دوران کیاْ ۔انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ موجودہ حکومت مختلف پراجیکٹس پرکام کر رہی ہے اور بہت جلدمعاشی مسائل کو حل کر لیا جائے گا میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ایگرو بیس انڈسٹری کو پروموٹ کیا جائے۔ ڈالر کی شرح بڑھنے سے درآمدی صنعتوں کے لئے خام مال مہنگے سے مہنگا ہوتا جا رہا ہے اور ملکی زرمبادلہ اس مد میں بہت زیادہ استعمال ہو جاتا ہے۔ سندہ اور پنجاب میں ڈبل ٹیکسیشن کو ختم کیا جائے۔ لاہور کے صنعتکار اور تاجر برادری ایل ڈی اے کی جانب سے فیوزپور روڈ کے انڈسٹریل علاقے کو کمرشلائز کرنے کے ساتھ اضافی ٹیکسوں اور دیگر مسائل کے باعث پریشان ہیں اس مسئلے کو حل کیا جائے چیئر مین نے کہا کہ ہم تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔صنعت و تجارت سے وابستہ تمام ایشوز سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کئے جائیں۔ تاجر برادری ملک کو بحران سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے ۔ میاں نعمان کبیر نے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں پر زور دیا جائے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ گورنمنٹ اور تاجر برادری کا تعلق ہمیشہ قائم رہے۔اس موقع پر

مزید : کامرس