ڈالر کی قیمت میں کمی، ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں‘راجہ عدیل

ڈالر کی قیمت میں کمی، ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں‘راجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ معیشت کیلئے خطرناک ہے اور اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ اس سے اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ،اس لیے حکومت روپے کی قدر کو گرنے سے روکنے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اشفا ق عدیل نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے کاروباری لاگت میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جبکہ عوام مہنگائی تلے دبتے جارہے ہیں اکتوبر2017میں ایک ڈالر 105روپے کا تھا کہ اکتوبر2018میں ایک ڈالر 133روپے کا ہوگیا جبکہ اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس سے نجی شعبے کو اپنے کاروباری منصوبے بنانے اور مستقبل کے اندازے لگانے میں شدید مشکل درپیش آرہی ہے کیونکہ مقامی صنعتی شعبہ مختلف مصنوعات تیار کرنے کیلئے زیادہ تر خام مال باہر سے درآمد کرتا ہے۔اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے اور روپے کی قدر بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔

مزید :

کامرس -