ڈیملرکا آئندہ سال سے چین میں الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان

ڈیملرکا آئندہ سال سے چین میں الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سٹٹگارٹ ( آن لائن) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ڈیملر نے آئندہ سال سے چین میں الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیملر کے چین کے حوالے سے شعبے کے سربراہ ہوبرٹس ٹروسکا نے بتایا کہ کمپنی آئندہ سال (2019 ء)کے آخر تک چین میں برقی قوت سے چلنے والی ماحول دوست ای گاڑیوں کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دے گی جن میں مرسڈیز بینز ای کیو سی ماڈل بھی شامل ہے۔انھوں نے کہاکہ چین میں ان کی روایتی مرسڈیز بینز مے بیچ ماڈل کی طلب بہترین جا رہی ہے، یہ ماڈل ہر ماہ 600 کی تعداد میں خریدا جا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -