بحریہ کپ پنجاب آرچری چمپئن شپ 8 دسمبر کو کھیلی جائے گی

بحریہ کپ پنجاب آرچری چمپئن شپ 8 دسمبر کو کھیلی جائے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بحریہ کپ پنجاب آرچری چمپئن شپ 8 دسمبر کو کھیلی جائے گی۔ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر شاہ منظر فرید کے مطابق چمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی 70 میٹر کے اوپن مقابلے شامل ہیں اور ان مقابلوں میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور 30 میٹر کے مقابلوں میں پنجاب بھر کے ڈویژنوں سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج 7 دسمبر تک کرواسکتے ہیں اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی