ابوظہبی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 7وکٹ پر 229رنز ، یاسرشاہ کے 3شکار

ابوظہبی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 7وکٹ پر 229رنز ، یاسرشاہ کے 3شکار

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک)تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دن کے اختتام تک 7 وکٹ پر 229 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں ہی ٹام لیتھم کو پویلین بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، وہ 4 رنز ہی بناسکے۔بعد ازاں دبئی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے روز ہی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے اور کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کے 3 بلے بازوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔کھانے کے وقفے کے بعد قومی ٹیم کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت نیوزی لینڈ کے کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور ان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، سپنر بلال آصف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ کپتان ولیمسن کی وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی وہ 89 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1۔1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہتر ہے اس لیے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، نیل ویگنز کی جگہ ٹم ساتھی اور ایش سوڈھی کی جگہ 34سالہ اسپنر ویل سمروائیل کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی