سابق کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بچیوں سمیت زخمی

سابق کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بچیوں سمیت زخمی
 سابق کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بچیوں سمیت زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بالر محمد آصف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں محمد آصف ، ان کی اہلیہ اور بچے زخمی ہو گئے، چاروں زخمیوں کو میں طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی نوعیت معمولی ہونے کی وجہ سے تینوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیاتفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محمد آصف کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں محمد آصف، ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں زخمی ہوئیں، چاروں زخمیوں کو میں طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی نوعیت معمولی ہونے کی وجہ سے تینوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔محمد آصف کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کے سامنے اچانک مخالف سمت سے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی آگئی، تصادم سے بچنے کیلئے انہوں نے گاڑی کا رخ موڑا جس پر گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ بیوی اور بچوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کروادیا ہے۔ اللہ نے ہماری جان بچائی ہے اور ہمیں محفوظ رکھا۔ اہلیہ اور بچیوں کی حالت بھی اب خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے کہ محمد آصف پاکستان 23ٹیسٹ، 38ون ڈے اور 11ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔