کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن بنیادی سہولیات سے محروم ، مسافر رل گئے

کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن بنیادی سہولیات سے محروم ، مسافر رل گئے

لاہور(جنرل رپورٹر) وقت بدلا،حکومت بدلی،مگر شہرکیاہم اورمصروف کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کی حالت نہ بدل سکی، نئی حکومت کوبھی کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کی حالت زار بدلنے کاخیال نہ آیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کااہم ریلوے سٹیشن کوٹ لکھپت جہاں اوورہیڈ بریج کے بغیرریلوے ٹریک عبورکرتے مسافر،پلیٹ فارم کی زمین پربیٹھے ٹرینوں کا انتظار کرتے ہیں،جگہ جگہ کوڑا کرکٹ موجود ،شیڈز ، صاف پانی اورواش رومز جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ماہانہ 70 لاکھ روپے کما کردینیوالا سٹیشن حکام بالا کی عدم توجہی کا شکار ہے مسافر بھی سہولیات نہ ہونے کاشکوہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔علاوہ ازیں سہولیات توایک طرف کچھ مسافرٹکٹوں کے حصول میں دشواری کا رونا بھی روتے ہیں، کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کی خستہ حالی اور سہولیات کا فقدان ہے۔گلبرگ،ماڈل ٹاؤن،جوہر ٹاؤن،ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن،چونگی اور فیروزپور سے ملحقہ رہائشی ایریا کی حدود میں واقع ہونا کوٹ لکھپت سٹیشن کی اہمیت مزید بڑھا دیتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1