گورنر ہاؤس کی دیوار گرائے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

گورنر ہاؤس کی دیوار گرائے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے گورنر ہاؤس لاہور کی دیوار گرائے جانے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیوار کی مسماری 1975 کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت کو غریبوں کی ایک ہزار دکانیں گرا کر تسلی نہیں ہوئی۔ حکومت کا یہ اقدام غیر ذمہ درانہ ہے۔ گورنر ہاؤس وفاق کی علامت ہے جس کی دیوار کو گریا نہیں جا سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1