سیا سی نابالغ سیاستدانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا، ذکر اللہ مجاہد

سیا سی نابالغ سیاستدانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا، ذکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں۔سیا سی نابالغ سیاستدانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا۔تجاوزات گرانے ختم کرنے کی آڑ میں غریبوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریا ں اٹھائے سڑکوں کی خاک چھان رہے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے بیرونی قرضہ میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید رزاقی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان میں سودی نظام معیشت رائج ہے۔جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کا نظام ہے۔ جب تک اسلامی نظام معیشت رائج نہیں کیا جائے گا۔ ملک میں خوشحالی نہیں آ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم اجتماعی توبہ کرتے ہوئے سودی نظام سے توبہ کرلیں اور اللہ اور اس کے رسول کے دیئے ہوئے نظام معیشت کے تحت ملک کا نظم نسق چلائیں تو بہت جلد ہمارا ملک ہر قسم کے بحران سے نکل جائے گا۔کیونکہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان بن سکتا ہے۔